٩- وہی تو بولتا ہے لہ

 

 

وہ مجھ میں بولتا ہے میں نہیں ہوں

زباں وہ کھولتا ہے میں نہیں ہوں

 

اسی کے ہاتھ ہے میزان سب کا

وہ سب کچھ تولتا ہے میں نہیں ہوں

 

بغیر ازحکم اس کے کچھ نہ ہو گا

وہ سب کچھ بولتا ہے میں نہیں ہوں

 

جواھر ہے وہی جوھر خریداں

وه گوھر مولتا ہے میں نہیں ہوں

 

سبھی کے دل میں اسکی ہے حکومت

وہ دل میں ڈولتا ہے میں نہیں ہوں

 

وہ کرتا سیر ہے کل عالموں کی

وہی تو ڈولتا ہے میں نہیں ہوں

 

چنا داور کو وہ خدمت کے خاطر

سبھی وہ رولتا ہے میں نہیں ہوں

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔