کوچہ دلدار میں لے جانے والا کون ہے!
مئہ جبیں کے حسن کو دیکھلا نے والا کون ہے!!
آج کچھ تو بات ہے جو بن سنور کے بیٹھے ہو!
سچ بتاؤ آج گھر میں آنے والا کون ہے!!
کیوں سرکتی جارہی ہے آج چلمن آپ ہی آپ!
آج گلیوں میں تیری مرجانے والا کون ہے!!
میرے دل میں ہے تری تصویر کا عکس حسیں!
تجھ کو میرا آئینہ دکھلا نے والاکون ہے!!
میری قسمت سے زیادہ خم ہیں تیری زلف میں!
یہ بتا گیسو کو اب سلجھا نے والا کون ہے!!
میرے مرشد نے مجھے گنج خفی بتلا دیا!
مجھ کو داور اب یہاں سمجھا نے والا کون ہے!!