٩٢۔ تیرے نقش پاکے ساتھ

 

 

میخانا جارہا ہوں کسی پارسا کے ساتھ!

اچھا ہے اک مذاق بھی یہ رہنما کے ساتھ!!

 

کشتی کہاں ڈبودے کہاں چھوڑ دے یہ ساتھ!

گذری ہے اک عمر  میری  نا خدا کے ساتھ!!

 

باب قبول سے کبھی شکوہ نہ کیجئے!

تاثیر بھی ضروری ہے آہ رسا کے ساتھ!!

 

کیا جانے کس مقام پہ سجدوں کا شوق ہو!

میری جبیں رہے گی تیرے نقش پاکے ساتھ!!

 

میں چاہوں اپنے آپ میں تجھ کو دیکھلوں!

تیرا ہی عکس ہوگا میرے آئینہ کے ساتھ!!

 

داور بتوں کو کلمہ پڑھا تو دۓ مگر!

اچھا نہیں ہوا یہ بتوں کے خدا کے ساتھ!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔