سامنے سروری پیشوا ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
یہی کونین کا بادشا ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
یہی دیتا ہے سب کو سب سے اور دلاتا سبھی کو یہی ہے
سارے عالم کو اسی کی عطا ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
جس پر نظر کرم یہ کرے گا اس کا بگڑا مقدر بنے گا
یہ یقیناً ہی خیرالوریٰ ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
یہ حقیقت میں غیبی فنی ہے غیب کے سب خزانے اسی کے
عاشقوں کا یہی دِلرُبا ہے مانگ لو جو مانگنا ہے
ہم کو مطلب سدا ہے اسی سے اور کسی سے ہمیں واسطہ کیا
ہم غلاموں کا یہ مدعا ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
اس کی مرضی پر ہم کو ہے چلنا اس کو ہر حال راضی ہے کرنا
بس اسی سے ہمیں واسطہ ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
ہم سبھی کو ہے حاجت اسی سے یہ ہمارا ہے حاجت روائی
ہم سبھی کا یہ حاجت روا ہے مانگ لو جو تمہیں مانکنا ہے
ہم کو رستہ یہ سیدھا دکھایا اور ایمانِ کامل بنایا
راہِ حق کا بھی یہ رہنما ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے
جتنے آئے ہیں در پر سوالی سارے بھردو مُرادوں سے جھولی
لطفِ داور کرم بٹ رہا ہے مانگ لو جو تمہیں مانگنا ہے