بگڑی بنانے والے بندہ نواز خواجہ
قسمت جگانے والے بندہ نواز خواجہ
سائے میں گیسوں کے لیجائیں گے حشر تک
ہم کو بچانے والے بندہ نواز خواجہ
گیسو دراز اپنی چرچہ ہے عاشقی کا
عاشق بنانے والے بندہ نواز خواجہ
پرواز لامکاں کی مشکل نہیں ہے انکو
رب سے ملانے والے بندہ نواز خواجہ
بگڑا ہوا مقدر پل میں سنوارتے ھیں
ایماں سجانے والے بندہ نواز خواجہ
بندہ نواز خواجہ قدرت کے رازداں ھیں
عرفان سکھانے والے بندہ نواز خواجہ
دربار میں تمہارے داور جو آگیا ہے
رتبہ بڑھانے والے بندہ نواز خواجہ