٨٣۔ ولى كامل

 

 

غیاث دین سُلطانی محی الدین جیلانی

وہ میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی

 

خدائے پاک کے عرفاں کا تم ہی سمندر ہو

خدا عاشق ہے ربانی محی الدین جیلانی

 

کوئی کامل مکمل آپ سا دوجہ نہیں ہرگز

ولی کامل ہو انسانی محی الدین جیلانی

 

خدا عاشق تمہارا اور تم معشوق رحماں کے

ہو تم معشوقِ رحمانی محی الدین جیلانی

 

وضو کر کے میرے غوث الوریٰ کا نام لیتے تھے

سبھی کہتے ہیں سُبحانی محی الدین جیلانی

 

سبھی محتاج ہیں انکے کرامت کے وہ اعظم ہیں

ہیں ایسے عوثِ صمدانی محی الدین جیلانی

 

رسائی دو جہاں کی کچھ نہیں دشوارے داور

یہ امِکانِی بھی یزدانی محی الدین جیلانی

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔