٧٨۔ پاکے چھٹکارا

 

 

مصیبت میں جنابِ غوثِ سے فریاد کرتا ہوں

غمنوں سے پاکے چھٹکارا میں دل کو شاد کرتا ہوں

 

جنابِ غوثِ کی الفت سے بیڑا پار ہوتا ہے

سدا ان کی محبت سے میں دل آباد کرتا ہوں

 

میں ہوں انکا دیوانہ دوستو روزِ ازل ہی سے

مدد اُن سے ہی لیتا ہوں طلب امداد کرتا ہوں

 

میرا ہر کام بن جاتا ہے اُن کی دستگیری سے

میں اُن کا نام لیکر کام کو ایجاد کرتا ہوں

 

ہے انکے نام میں تاثیر یارو اسم اعظم کی

مصیبت بھاگ جاتی ہے جب انکو یاد کرتا ہوں

 

جنابِ غوثِ کے رتبے کو زاہد تو نہ سمجھے گا

ذرا تو غور سے سن لے میں اب ارشاد کرتا ہوں

 

مُبارک نام غوثِ پاک لب پر جب میرے آیا

ہوں داور کامیابی پاکے دل کو شاد کرتا ہوں

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔