٦٩۔ ہر جگہ سر جھکانے سے کیا فائدہ

 

 

پڑھ کے قرآن معنی کو سمجھا نہیں دوسروں کو پڑھانے سے کیا فائدہ!

پہلے خود درس لے اور معنی سمجھ الٹا مطلب بتانے سے کیا فائدہ!!

 

فرق من عرف میں اور قد عرف میں کتنا ہے تجھ کو معلوم شاید نہیں!

نحن و اقرب کو پہلے ذرا جان لے جھوٹا جلوہ دکھا نے سے کیا فائدہ!!

 

جو وجودی تلاوت میں گم ہو گیا دین وایمان کو بس وہی پالیا!

بے خودی اور خودی کو جو جانا نہیں سر پہ قرآں اٹھانے سے کیا فائدہ!!

 

تو سمجھتا ہے معبود حب ایک ہے ایک ہی ہوگا در دوسرا تو نہیں!

پھر یہ سجدوں کی بوچھار کس کے لئے ہر جگہ سر جھکانے سے کیا فائدہ!!

 

تجھ کو زاہد مبارک ہو مسجد تیری بتکدہ کا صنم ہے ہمارا خدا!

جن نمازوں میں رب کی معراج ہو وہ نمازیں پڑھانے سے کیا فائدہ!!

 

تو نگاہوں سے اپنی پلادے جیسے زندگی بھر اسے ہوش آتا نہیں!

تیری نظروں سے پی کر جو باہوش ہے اسکو ساقی پلانے سے کیا فائدہ!!

 

جب مزہ ہے کہ ہو فائدہ غیروں کو غیر چاہتے ہیں داور وہ سجدا کریں!

روشنی دوسروں کو نہ جس سے ملے شمع ایسی جلانے سے کیا فائدہ!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔