٦٨۔ سجدے میں آنا سیکھ لے

 

 

سجدہ خدا کا دیکھ کر سر کو جھکانا سیکھ لے!

تو سے قیام میں سدا سجدے میں آنا سیکھ لے!!

 

اپنی نماز آپ ہی پڑھتا ہے عرش پر خدا!

تو بھی نماز خود کی خود کو پڑھانا سیکھ لے!!

 

ہر دم سجود میں رب اس کا ہمیں پتہ نہیں!

کون خدا کا ہے خدا راز چھپانا سیکھ لے!!

 

کرتا ہے سجدہ تو یہاں کس کا وہ سجدہ کربیاں!

مرشد کے پاس آ میرے بھید یہ پانا سیکھ لے!!

 

کرکے خدا کو سجدے بھی ابلیس لعنتی ہوا!

ظاہر میں کچھ مزہ نہیں باطن میں جانا سیکھ لے!!

 

جب لطف ہے نماز میں سجود بھی ہوں روبرو!

تو ہے کہیں تو وہ کہیں نظروں میں لانا سیکھ لے!!

 

داور ترا وجود بھی رہتا ہے بس سجود میں!

کن سے نکل جا بےخطر فیکن میں آنا سیکھ لے!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔