٦١۔ ملن آج کی رات

 

 

احد و احمد کا فلک پر ہے ملن آج کی رات!

عرش اعظم نظر آتا ہے چمن آج کی رات!!

 

عرش بھی آپ کے نعلین کو بوسہ دیگا!

کیوں نہ جھو مےگا بھلا سارا گگن آج کی رات!

عرش اعظم نظر آتا ہے چمن آج کی رات!!

 

نیند و غفلت میں تھی سوئی ہوئی ساری دنیا!

پیچ کلمہ کی کھلی ہو کے مگن آج کی رات!

عرش عظم نظر آتا ہے چمن آج کی رات!!

 

آینہ میم میں دو شکل نظر آتی ہے!

ایک آواز ہے اور ایک سخن آج کی رات!

عرش اعظم نظر آتا ہے چمن آج کی رات!!

 

کھول کر رکھ دیا معبود نے گنج مخفی!

عب معبود کی چمکے گی کرن آج کی رات!

عرش اعظم آتا ہے چمن آج کی رات!!

 

واعطئے رب ہی نہیں واعطئے شاہ عالم!

دو زباں ایک ہوئی ایک ہے من آج کی رات!

عرش اعظم نظر آتا ہے چمن اج کی رات!!

 

کیوں نہ سر کوئے محمد میں جھکاؤں داور!

آۓ کس شان سے وہ شاہ زمن آج کی رات!

عرش اعظم نظر آتا ہے چمن آج کی رات!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔