آپ پر جان بھی قربان رسولِ عَربی
آپ پر ہے میرا ایمان رسولِ عربی
ہم کو تفریق نہ تھی کیا ہے گناہ نیکی
آپ کروا دیئے پہچان رسولِ عربی
جَان و ایمَان سے بڑھ کر کے یہاں کچھ بھی نہیں
آپ پر دونوں بھی قُربان رسولِ عربی
آپ سا کوئی بھی ہمدرد زمانے میں نہیں
آپ بخشے ہمیں عرفان رسول عربی
آپ سا کوئی نبی ہو نہیں سکتا پیدا
آپ نبیوں کے ہیں سلطان رسول عربی
آپ کا کہنا یقینًا ہے خُدا کا کہنا
جو خُدا سمجھے وہ نادان رسول عربی
آپ کے صدقے سے ایماں ہے میّسر ہم کو
اِسی باعِث ہے ہمیں شان رسول عربی
آپ کی بات پہ کنکر بھی پڑھے ہیں کلمہ
ہم سے اچھے ہیں وہ بے جان رسول عربی
ناز کرتے ہوئے آئے گا حشر میں داور
بھر دیئے سینے میں عرفان رسولِ عربی