٤- ہر بات میں اللہ

 

 

عارف کی ہر بات میں اللہ

ہے بسم اللہ ذات میں اللہ

 

بے سے ہوئی بنیاد بشر کی

سین سے سِرِ سبحان

میم میں پوشیدہ ہے معمہ

قدرت کی سوغات ہے اللہ

 

عارف کی ہر بات میں اللہ

 

بسم اللہ کی بات نرالی

بسم اللہ کی ذات ہے عالی

بسم اللہ کچھ  رمز ہے ایسا

اللہ ھو کی ذات ہے اللہ

 

عارف کی ہر بات میں اللہ

 

عارف کے ہر ذکر میں اللہ

عاشق کی ہر فکر میں اللہ

عارف کا بس یہ ہے وظیفہ

اس کو لگی دن رات ہے اللہ

 

عارف کی ہر بات میں اللہ

 

ہے منور کی بات میں اللہ

گنج گوهر ذات میں الله

میرے ہادی کی ذات میں اللہ

 رفیق حق کی صفات میں اللہ

 

عارف کی ہر بات میں اللہ

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔