آپ نُورِ خُدا اَفضلِ مرسلیں
آپ کا وصف کیا اَفضلِ مرسلیں
آپ ہیں کِبریَا آپ ہیں مُصطفیٰ
خود خُدا نے کہا اَفضلِ مرسلیں
کہ کے پردہ مگر ہو حیات نبی
خاتمُٗ انبیاء اَفضلِ مرسلیں
آپ کا کوئی ثانی جہاں میں نہیں
نہ ہوا دوسرا اَفضلِ مرسلیں
تا ازل تا ابد جتنے ہیں اَولیاء
تم پہ قرباں سَدا اَفضلِ مرسلیں
عاصیوں پر ہمیشہَ کرم ہی کرم
آپ مہرو وَفا اَفضلِ مسلیں
روز محشر ہو داور پہ اتنا کرم
یا نبی مُصطفےٰ افضلِ مرسلین