٤٧- وہ سب کچھ کر دکھاتے ہیں

 

 

میرے سرکار ہی آکر سرِ محشر بچاتے ہیں

وہ ساقی آبِ کوثر کے وہی کوثر پلاتے ہیں

 

یہ رستہ وہ کہ جس پر چل کے سارے حق کو پاتے ہیں

وہ گمراہ ہو نہیں سکتے جسے آو آقا دکھاتے ہیں

 

جو راہ حق پہ چلتے ہیں وہی ہیں اَولیٔا اللہ

یہ دُنیا کیا مِٹا ئیگی جنہیں آقا بچاتے ہیں

 

بھروسہ مُصطفے پر سے سبھی کو تا حشر یارو

شفاعت انِ سے ہوتی ہے یہی بخشش کرتے ہیں

 

میں اپنی جان بھی قربان کردوں انکی مرضی پر

میرا ایمان ہے ان پر لحد میں وہ ہی آتے ہیں

 

میرے سرکار کا رتبہ ہے کیا زاہد نہ جانے گا

کُفر کو ان کی وہ آن میں آقا مٹاتے ہیں

 

بشر کیا چیز ہے داور گواہی دیدۓ کنکر

محمد وہ پیمبر ہیں وہ سب کچھ کر دکھا تے ہیں

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔