٤٤- نَبِی یَاد آئے

 

 

میں جب چاند دیکھا نبی یاد آئے

درود اُن پہ بھیجا جبھی یاد آئے

 

ہے نَعتِ محمد ہی میرا وظِیفَہ

مجھے ہر ہمیشہ یہی یاد آئے

 

تصّور میں ہر پل نبی کی ہے صورت

میں عَاشق ہوں انکا وہی یاد آئے

 

ہر ایک سانس میری تفکّر میں انکے

نِکلتی ہے وہ ہر گھڑی یاد آئے

 

اگر دل پریشاں ہوا جب بھی میرا

نبی کی قسم ہے نبی یاد آئے

 

سِوا اُن کے کوئی وسِیلہ نہیں ہے

مدد کے لئے آپ ہی یاد آئے

 

نبی کا ہے دست کرم تم پہ داور

نبی کے ہو عاشق نبی یاد آئے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔