اللہ هُما صلى على محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
ہو آپ خیر الورا محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
ہم تھے رب کی دید کے پیاسے آئے محمد عرش علی سے
جلوہ خُدا کا دکھاۓ محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
غفلت میں ہم ڈوب گئے تھے اپنے خُدا کو بھول گئے تھے
ہم کو خُدا سے مِلائے محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
نفس خودی سے ہم کو بچا کر راہ خدا پر چلنا سِکھائے
آقا میرے کِبریا محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
کُفر کا کلمہ ہم پڑھتے تھے بُت کو سجدہ بھی کرتے تھے
کفر سے ہم کو ہٹاۓ محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
کرتے تھے سجدہ تو لیکن سجدہ تھا وہ غیر خُدا کا
عین عبادت سکھِائے محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
من عرف تھا ایک معّمہ قد عرف کا ہوش بھی نا تھا
دو خلاصہ کرائے محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
ہم تو دہر میں بھٹکے ہوئے تھے راہ حق سے دور ہوے تھے
رستے پہ ہمکو ہیں لائے محمد يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ
داور کا ایمان نبی پر جسم و جاں قربان نبی پر
ایماں و سب کا سَجائے محمد یا رب يَا رَبّي صَلّو عَليْهِ وَسَلَمْ