عکس رخ محمد دل میں بسا لیا ہوں!
نام نبی جو آیا سرکو جھکا لیا ہوں!!
پائے نبی پہ سجدہ معراج بندگی ہے!
میں آستان احمد سرپر اٹھالیا ہوں!!
طیبہ کی ہر گلی کا ذرہ ہے ایک سورج!
میں خاک بے بہا کو سرمہ بنالیا ہوں!!
باغ ازم کی حسرت نہ خلد کی تمنا!
کوئے نبی ہے جنت جنت کو پالیاہوں!!
پرنور جالیوں پر قربان میری ہستی!
اپنی ہراک نظر میں منظر سمالیا ہوں!!
دیدار ہورہا ہے اب مصطفےا کا مجھ کو!
نام رسئول اکرم لب پر جولالیا ہوں!!
داور مرا مقدر محشر میں کیوں نہ چمکے!
دربار مصطفےا میں آنسو بہالیا ہوں!!