٣- انعام بسم الله

 

 

ابتدا کام جو کیا ہے خُدا لیکے اپنا ہی نام بسم الله

جب ہدایت کیا مُحمد کو دے کے اپنا سلام بسم اللہ

 

جب زباں پر یہ نام آتا ہے بگڑا ہر کام سنور جاتا ہے

کیسی تاثیر ہے یہ جملہ میں عاشقوں پر انعام بسم اللہ

 

ہر مصیبت سے یہ بچاتا ہے سب کے ایمان کو سجاتا ہے

مشکلیں سب کی یہ ٹلاتا ہے کتنا اونچا مقام بسم الله

 

اسم اعظم کی جان ہے آسمیں میرے مولا کی شان ہے اسمیں

یہی مُردوں میں جان لاتا ہے اسم اعظم ہے نام بسم اللہ

 

اسکو پا کر کے ابن مریم نے ٹھوکریں سے جلائے ہیں مُردے

آگ کو گل یہ کر دکھایا ہے دیکھو رب کا نظام بسم اللہ

 

ایک آیت ہے مختصر لیکن اسمیں چھپ کر خُدا کی قدرت ہے

زہر امرت کا کام کرتا ہے ہے یہ قدرت کا جام بسم اللہ

 

سر پہ قرآن کے یہ تاج بنا درد دل کا یہی علاج بنا

تیرے دل کا قرار ہے داور گُنگُنا تُو مدام بسم اللہ

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔