جلوۂ احمد دکھا یا دل کو میرے چھین لیا!
کرکے تو نازو ادا دل کو میرے چھین لیا!!
راز معراج محمد کا بتا یا مرشد!
تھا صنم انداز لیا دل کو میرے چھین لیا!!
ہوگیا دل ٹکڑے ٹکڑے اک اشارے سے تیرے!
راز میرا بھی تھا دل کو میرے چھین لیا!!
اک عجب ڈھنگ سے ہمکو پڑھایا قرآن باطن!
اور کلمہ کو دیکھا یا دل کو میرے چھین لیا!!
دیکھ کر تیراحسن بے ہوش ہوا یہ داور!
تیرے قربان یہ نازو ادا دل کو میرے چھین لیا!!