مجھے بھی آپ کا روضہ دکھانا یا رسول اللہ
سبھی آتے ہیں مجھکو بھی بُلانا یا رسول اللہ
تمہارے آستانے سے ہر ایک کا کام بنتا ہے
میری سوئی ہوئی قسمت جگانا یا رسول الله
زمانے کیلئے ہیں آپ آئے رحمت عالم
کرم کی ایک نظر مجھ پر اٹھانا یا رسول اللہ
میرے آقا مُحمد مُصطفےٰ ایمان ہے میرا
میرے ایمان کو یوں ہی بچانا یا رسول الله
میرے آق اگر چہ وَس وَسے دل میں ہوۓ پیدا
تو فورً آپ ہی ان کو مِٹانا یا رسول اللہ
سوائے آپ کے میرا جہاں میں کون ہے آقا
میری حالت کِسے جا کر سُناتا یا رسول الله
بُلا کر آپ کے در پر دکھا دو جلوه داور کو
یہ خادم کو کبھی نہ بھول جانا یا رسول الله