اٹھو تعظم کو سرکار ہمارے آئے!
سرور دین کے سالار ہمارے آئے!!
ناز کیوں کر ناکرے ان پہ خدائی ساری!
خاتم الانبیاء غمخوار ہمارے آئے!!
اے نظر چوم لے ہر ذرہ طیبہ بڑھکر!
جو طلب تھی وہ طلبگار ہمارے آئے!!
بارھویں رات کی محفل میں یقیں ہے ہمکو!
فاتح خوانی میں دلدار ہمارے آۓ!!
عرش کا پایہ پکڑ کر یہ کہیں گے آقا!
بخش دے مولی گنہگار ہمارے آئے!!
دیکھیتی کیا ہے گنہگاروں کی جانب دوزخ!
دیکھ لے وہ شہہ ابرار ہمارے آۓ!!
اوڑھ کر کملی نبی آئیں گے جسدم داور!
انبیاء بولیں گے سردار ہمارے آئے!!