سب سے افضل دعا ہے بسم اللہ
پہلے منہ سے ادا ہو بسم اللہ
اس کی برکت سے مرض جاتا ہے
کیا نرالی دوا ہے بسم اللہ
سارے قرآن کے ہے سر اوپر
ایک جگہ نہ لکھا ہے بسم اللہ
آگ میں کود کر خلیل نے جب
اپنے منہ سے کہا ہے بسم اللہ
آگ گلزار بن کے دکھلائی
آگ کو گل کیا ہے بسم اللہ
اس میں بے حد خُدا کی رحمت ہے
خود زباں سے کہا ہے بسم اللہ
اسم اعظم اسے سمجھ داور
تیرے دل میں بسا ہے بسم اللہ