١٦- دیکھا کوئی ہوگا

 

 

دنیا میں ہم تو آئے ہیں بھیجا کوئی ہوگ

اس بھیجنے والے کا ارادہ کوئی ہوگا

 

دنیا میں ہم آئے ہیں تو ہوگا کوئی مقصد

بے وجہہ نہیں آئے ہیں قصہ کوئی ہوگا

 

مقصد کے بنا بات کوئی ہو نہیں سکتی

یہ کیا ہے معمہ اسے سمجھا کوئی ہوگا

 

کیوں آئے ہیں دنیا میں کوئی بات تو ہوگی

یہ سوچنے والے کا بھی کہ رتبہ کوئی ہوگا

 

تم سوچو ذرا وہ تمہیں انسان بنایا

انسان بنایا ہے تو منشا کوئی ہوگا۔

 

جو ہم کو بنایا ہے وہ سوچو کہ کہاں ہے

ہم ہی میں کہیں اس کا ٹھکانا کوئی ہوگا

 

دنیا میں بھی اس یار کی معراج ہے داور

سب اندھے نہیں اسکو تو دیکھا کوئی ہوگا

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔