فرق انتا انا کا اے زاہد آج تک تو نے سمجھا نہیں ہے!
ہے خدا تیرا پردے کے اندر ہاں مگر ہم سے پردا نہیں ہے!!
ہم نے ایک بت کو دل میں بسایا اور ہر وقت کرتے ہیں سجدے!
دیکھ لے تو عبادت ہماری ظاہری اپنا سجدا نہیں ہے!!
جیس گھٹری نظری ہم نے جھکائی آگیا سامنے رب ہمارا!
بندگی اس خودا کی ہے کعسی آج تک جس کو دیکھا نہیں ہے!!
اے کلیم اتنی جلدی نہ جاؤ ساتھ میں اپنے ہم کو بھی لیلو!
ہم سنبھالیں گے تم کو یقینا کوئی معمولی جلوہ نہیں ہے!!
میرا دل ایک کعبہ بنا ہے اک صنم لا کے رکھا ہے میں نے!
لوگ کہتے ہیں مجھ کو پجاری مجھ کو لوگوں کی پروا نہیں ہے!!
تیرے اور میرے سجدوں میں زاہد فرق ہی فرق سب کو ملے گا!
تیرا سجدا تماشہ بنا ہے میرا سجدا تماشہ نہیں ہے!!
دیر وکعبہ سے ہوں دور داور میرا معبود ہے دل کے اندر!
دوسروں کو خدا کیوں کہوں میں دوسروں کا بھروسہ نہیں ہے!!