نظر کرم سے تیرے سلامت ہے زندگی!
میرے لئے تو بار امانت ہے زندگی!!
جس دل میں ہے خلوص اسی دل میں ہے خدا!
کینہ حسد ہے جس میں قیامت ہے زندگی!!
عاشق تو ملے اس کو دوجہاں!
سچ پوچھئے تو ورنہ ندامت ہے زندگی!!
نور نظر میں نور خدا نور مصطفے!
دل نور ہو گیا ہے عبادت ہے زندگی!!
حاضر ہوا ہے روبرو اور دیدیا حیات!
اور کہہ دیا کہ سوچ امانت ہے زندگی!!
سالک بنایا تو نے تو مجذوب کیوں نہوں!
رکھوں گا سادگی سے عنایت ہے زندگی!!
ان کاخیال ان کا تصور نظر میں ہے!
داور یقین جانو کرامت ہے زندگی!!