زباں پر لیکے میں قرآں کی قدرت بے شمار آیا!
سرے محفل میں لیکر تیس پارہ آشکار آیا!!
ہیں اس میں ایک سو پر چودہ سورہ غور سے سن لو!
اور آیت چھ ہزار چھ سو چھ سٹھ یہ لب پر بار بار آیا!!
ہیں اس میں تین لاکھ تینتس ہزار اور چھ سو ایک ہتر!
یہی الفاظ قرآں لیکے مومن راز دار آیا!!
ہیں چودہ سجدے قرآں میں رکوع میں پانچ سو چھ سٹھ!
ہے اللہ دو ہزار اور پانچ سو اسی پہ چار آیا!!
محمد چار جالکھا اوراحمد اک جگہ لکھا!
کہ اٹھائیس پعیمبر کا نام اب بار بار آیا!!
جو ہے اخلاص کی سورہ فقط اک زیر ہے اس میں!
جو ہے اک پیش اِنا اعطینا بس ایک بار آیا!!
جو ہے یسن کا سورہ وہی قرآن کا دل ہے!
مگر ہے سورہ رحمن دل میں برقرار آیا!!
بنی ہے فاتحہ کی سورہ بس اک تاج قرآنی!
کہ ہیں اکیس حروف اس میں میرے پروردگار آیا!!
ہیں اس میں پانچ سورہ حمد کی تسبیح کی سورہ سات!
مکمل ہو گیا قرآں مجھے داور قرار آیا!!