١٥١۔ چھوڑ دے زاہد

 

 

یہ نفس کافر کا طریقہ چھوڑ دے زاہد!

کہ یہ جھوٹی شہرت کا منہ موڑ دے زاہد!!

 

دکھاوے کی عبادت فویل مصلی ہے!

تو قرآن کو اٹھا کر دیکھ یہ لوٹا پھوڑ دے زاہد!!

 

عبادت کرنا حق ہے مگر ہو بے ریا لیکن!

ریاکاری صلواتوں کو ذرا تو توڑ دے زاہد!!

 

صراط المستقیم کہتا ہے تو ہر نمازوں میں!

صراط الذین نے پھر یہ رہ چھوڑ دے زاہد!!

 

نماز اب اسی کو کہتے ہیں کہ داور روبرو میں ہو!

ورق ویسی کتابوں کا بھلا تو چھوڑ دے زاہد!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔