١٤٦۔ اے بیکسوں کے والی

 

 

اے بیکسوں کے والی لیلو سلام سب کا!

یا مصطفے جمالی لیلو سلام سب کا!!

 

واشمس ہے جو چہرہ والیل بھی ہیں گیسو!

کاندھے پہ کملی کالی لیلو سلام سب کا!!

 

مختار دو جہاں ہوتم سر لامکاں ہو!

نبیوں میں شان عالی لیلو سلام سب کا!!

 

یسین اور طحہ کا قرآن میں اشارا!

صورت ہے بھولی بھالی لیلو سلام سب کا!!

 

عاشق تمہارے آقا کسطرح درکو چھوڑیں!

تھامے ہوۓ ہیں جالی لیلو سلام سب کا!!

 

چوکھٹ سے سوکھا ٹکڑا مل جاۓ بس خدارا!

جائیں گے ہم نہ خالی لیلو سلام سب کا!!

 

ملتی ہے بھیک سب کو دربار سے تمہارے!

داور بھی ہے سوالی لیلو سلام سب کا!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔