یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک!
یا حبیب سلام علیک صلواۃ علی علیک!!
سلام اس پر کہ جس نے ہم کو راہ حق دکھایا ہے!
سلام اس پر کہ جس نے مولی سے ہم کو ملایا ہے!
سلام اس پر کہ جس نے درس انسانی سکھایا ہے!
سلام اس پر کہ جس نے کفر سے ہم کو بچایا ہے!!
یا نبی سلام علیک یا حبیب سلام علیک!
یا رسول سلام علیک صلواۃ علی علیک!!
سلام اس پر کہ جس نے روشنی دی ہے اجالوں کو!
سلام اس پر سنا ہے جس نے مجبوروں کے نالوں کو!
سلام اس پر بنایا پھول جس نے دل کے چھالوں کو!
سلام اس پر اٹھایا راہ سے جو گر نے والوں کو!!
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک!
یا حبیب سلام علیک صلواة على عليك!!
سلام اس پر کہ جس کے نور سے روشن ہوا ایماں!
سلام اس پر کہ جس پر عرش سے نازل ہو اقرآں!
سلام اس پر غریبوں بے کسوں پر جس کا ہے احساں!
سلام اس پر خدا کی کل خدائی جس پہ ہے قرباں!!
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک!