اے فاطمہ کے لال نگاہ نبی سلام!
کر لیجئے قبول اے ابن علی سلام!!
کرب و بلا میں دیھکے وہ بے بسی حسین!
ہر صبح و شام کر نے لگی بے کسی سلام!!
با احترام آج بھی زہرا کے پھول کو!
کیونکر کرے نہ خلد کی اک اک کلی سلام!!
نہر فرات پیاسے لبوں کو ترس گئی!
جھک جھک کے کر رہی ہے تمہیں تشنگی سلام!!
سورج کی آنکھ دسویں محرم وہ دوپہر!
لیجئے خدا کے واسطے جان علی سلام!!
سجدہ میں سر کٹایا وہاں آپنے حسین!
رو رو کے کر رہی ہے یہاں بندگی سلام!!
نام حسین لکھ کے قلم چوم لیتا ہوں!
داور ادب سے کرنے لگی شاعری سلام!!