میرے مرشد واصل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
تمہیں گنج گوہر یکتا میری جبیں کے تمہیں ہو کعبہ!
کریں نہ کیوں ہم تمہیں کو سجدہ تمہاری صورت خدا کا جلوہ!!
تمہیں رہبر منزل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
تھے راز مخفی بتاۓ تم نے انا کا نغمہ سناۓ تم نے!
ریا کو دل سے مٹاۓ تم نے حقیقی سجدا کراۓ تم نے!!
میری کشتی کے ساحل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
خدا کی صورت نظر نظر میں نبی کا جلوہ جگر جگر میں!
دعائیں دل کی اثر اثر میں حقیقی رب ہے بشر بشر میں!!
بڑے پیر ہو کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
زمانے والے ستارہے ہیں کہ پارسا آزما رہے ہیں!
ریا کا نغمہ سنا رہے ہیں نماز کیا ہے بتا رہے ہیں!!
کرو ان کو بھی باطل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
میرے گنج گوہر اشارا دیدو میرے منور سہارا دیدو!
یہ کشت کو اب کنارا دیدو کہ پیر داور کو یارا دیدو!!
مجھے ہوگئے حاصل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!
میرے عارف کامل رفیق علی تم پر لاکھوں سلام!!
(ملنگے داور دلوں جگر میں سماۓ جلوے نظر نظر میں
دعائیں مانگے ہزار طرح مگر ضروری دعا اثر میں)