عاشق کے دل پہ لکھا ہے غوث الوار کا نام!
جان علی کا نام شہہ اولیاء کا نام!!
جس نے بھی صدق دل سے پکارا ہے آپکو!
امداد کو بھی آیا وہ فیض رسا کا نام!!
ٹھوکر سے زندہ ہو گئے مردے بھی قبر سے!
کتنی کرامتوں کا ہے غوث الوارا کا نام!!
یہ نام ہی تو کافی ہے تعویز کے لئے!
کتنا حسیں و پاک ہے حاجت روا کا نام!!
بگڑے ہوۓ جو کام تھے اک پل میں بن گئے!
جس نے بھی لے لیا میرے غوث الوارا کا نام!!
ہے آسمان تک کے رسائی حضور کی!
لکھا ہوا ہے عرش پہ مشکل کشا کا نام!!
صدقہ میں غوث پاک کے میں شادکام ہوں!
داور میری زباں پہ ہے عوث الوارا کا نام!!