١٣١۔ سید العربی

 

 

سارے ولیوں کے ولی مشکل کشا مولی علی سید العربي!

تاجدار أولياء حاجت روا مولی على سيد العربي!!

 

کعبہ میں پیدا ہوۓ ہیں اور حرم میں ہیں شہید یہ مقدر آپکا!

کس کو حاصل کب ہوا یہ مرتبہ مولی علی سید العربي!!

 

ذوالفقار حیدری جس وقت چمکی جنگ میں کفر تھرا نے لگا!

ایک ہی نعرہ میں خیبر جھک گیا مولی علی سید العربي!!

 

شان والا دوسرا کوئی نہ آیا بعد میں آپ ہی یکتا ہوۓ!

آپ ہی ہیں واقعی شیر خدا مولی علی سید العربی!!

 

روز ہجرت بستر احمد پہ سوے بے خطر حوصلہ تھا آپ کا!

کوئی سوسکتا نہیں ہے دوسرا مولی علی سید العربی!!

 

شوہر خیر انساء ہیں ناز کرتا ہے خدا مرحبا صد مرحبا!

آپ داماد محمد مصطفے مولی علی سید العربی!!

 

حشر کے میدان میں داور کی رکھنا آبرو جام کوثر ہو عطا!

تشنگی کا دونگا تم کو واسطہ مولی علی سید العربی!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔