مجھکو پیالہ پلائے ہیں گوہر پیا
میرے رب سے ملائے ہیں گوہر پیا
ساتھ کوئی تمہارے نہ آوے
قیش و قارب بھی پیچھے تمہارے
ڈال کر قبر میں مُنہ پھراۓ
کون تمکو قبر میں تم کو بچاۓ
میری قبر میں آئے ھیں گوہر پیا
میرے رب سے مِلائے ہیں گوہر پیا
غفلت میں ہرگز نہ رہنا
ہُشیاری سے دین کمانا
موت ہے سر پر بھول نہ جانا
بعد مرنے کے نا پچھتانا
مجھکو ہردم بچائے ہیں گو ہر پیا
میرے رب سے مِلائے ہیں گوہر پیا
جو سویا ہے وہ ہے کھویا
جو جاگا ہے وہ ہے پایا
جلدی سے اپنا حشر بنالے
دین کا سودا جلد کمالے
مجھ کو سب کچھ دلائے ہیں گوہر پیا
میرے رب سے مِلائے ہیں گوہر پیا
قدرت ساری تن میں ہے تیرے
تیرا خُدا بھی مَن ہے تیرے
جلد سے پیر کامل پکڑلے
گوھر جیسا پیر پکڑلے
میری ہستی سنوارے ہیں گوہر پیا
میرے رب سے مِلائے ہیں گوہر پیا
پیر بِنا تو کیسے بچیگا
زینے بِنا تو کیسے چڑھے گا
ہتیار نہیں تو کیسے لڑے گا
اُستاد نہیں سو کیسے پڑھے گا
مجھے سب کچھ پڑھائے ہیں گوہر پیا
میرے رب سے مِلائے ہیں گوہر پیا
پہلے مُنّور کچھ تو نشاں تھا
دین و ایماں پر صرف گماں تھا
جان تھی لیکن میں بے جاں تھا
غفلت میں میں خالی مکاں تھا
میری بقا کرائے ہیں گوہر پیا
مر کے جینا سکھائے ہیں گو ہر پیا