١٢٠-رہبر کو تو اپنا بنالے

 

 

احد احمد کے پردے کو اُٹھالے کامیابی ہے

کسی رہبر کو تو اپنا بنالے کامیابی ہے

 

تو غلفت چھوڑ دے اور چھوڑ دے دنیا کی اُلفت بھی

اسی ہستی میں تو معراج پالے کامیابی ہے

 

غوری کر کے شیطان نا جھکا آدم کے سجدے کو

کسی کامل کے آگے سرجھکالے کامیابی ہے

 

لحد میں جا کے سو کر یہ بتا کیا کیا کمائے گا

کمانا جو بھی ہے یہاں پر کمالے کامیابی ہے

 

کیا ہے بے انتہا سجدے مگر شیطان کیا پایا

ریا کاری سے اپنے کو بچالے کامیابی ہے

 

تمنّا حور و جنت کی رہی دل میں تو کیا حاصل

یہیں پر پارسا دل کو بنالے کامیابی ہے

 

پکڑ  کر دامنِ داور کمالے حشر کا توشہ

انہیں سے نیکیاں ساری کمالے کامیابی ہے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔