١١- منا لينا عبادت

 

 

خُدا کو راضی کر لینا منا لینا عبادت ہے

اسی کی یاد میں آنسو بہا لینا عبادت ہے

 

پرستش آقا و معبود کی پکی شریعت ہے

یہ دونوں کی محبت کو کما لینا عبادت ہے

 

وصالِ یار کی حسرت تمنا قرب مولا کی

انہیں کو قلب کے اندر سمالینا عبادت ہے

 

خداے پاک کا ہردم تصور سامنے رکھ کر

زمانہ بھول کر سر کو جھکا لینا عبادت ہے

 

طواف خانہ کعبہ کے خاطر لوگ جاتے ہیں

ہمارے پاس کعبہ کو بلا لینا عبادت ہے

 

کیا بے انتہا سجدے مگر شیطان کیا پایا

ریا کاری سے اپنے کو بچا لینا عبادت ہے

 

نہیں بہکا سکے گا آپکو یہ نفس اے داور

فریب نفس سے خود کو بچا لینا عبادت ہے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔