١١٦- بھلائی سکھاتے ہیں

 

 

پیر جن کو مریداں بناتے ھیں

انکو قدرت خدا کی دکھاتے ھیں

 

سوئی قسمت وہ سب کی جگاتے ھیں

سب کو جلوے خدا کے دکھاتے ھیں

 

پیر پیالہ کچھ ایسَا پلاتے ھیں

مئے پنے کو وہ پل میں مٹاتے ھیں

 

غیریت سے وہ سب کو ہٹاتے ھیں

عین رستہ پہ سب کو چلاتے ھیں

 

وہ بچاتے ہیں سب کو برائی سے

کرنا سب کو بھلائی سکھاتے ھیں

 

دینِ اِسلام کے فرض جتنے میں

سارے فرضوں کو ثابت کراتے ھیں

 

کلمہ پوشیدہ ہے سب کی ہستی میں

کاڑ کر وہ نظر کو بتاتے ھیں

 

کلمہ کلمہ کو کیسے پڑھتا ہے

اپنی حکمت سے ثابت کراتے ھیں

 

سب مریدوں کو حاجی بناتے ھیں

اپنی ہستی میں کعب دکھاتے ھیں

 

نخن و اقرب کہاں پر ہے پوشده

ایک پل میں وہ سب کو دکھاتے ھیں

 

احد و احمد ہے انساں میں پوشیدہ

ان کو بے پردہ کر کے دکھاتے ھیں

 

میرے داور کی شان ہے ایسی

زندگی میں خدا سے ملاتے ھیں

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔