١١٥- دامن پیر

 

 

پیر داور کے پاس جا پہلے

اپنے سر کو ذرا جھکا پہلے

 

بعد مقصد خدا کے پالینا

اپنے مقصد کو آپ پا پہلے

 

تیری دنیا تجھے نہیں قائم

آخرت تو تیری تُو بنا پہلے

 

اچھے کردار کام آتے ھیں

اپنے اعمال کو رنگا پہلے

 

دین و ایمان سے ہے بڑھکر کیا

اپنے ایمان کو سجّا پہلے

 

مَال دنیا کا تو ہے شیدائی

عشق کامل ذرا کم پہلے

 

زندگی میں نجات پالے گا

اچھے لوگوں کے ساتھ جا پہلے

 

کعبہ کو بعد میں تو پائے گا

پِیر کے نقشِ پا تو پا پہلے

 

پیر داور کا تھام کر دامن

اپنی ہستی ہے کیا تو پا پہلے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔