٥١۔ گیت

 

 

گروپہ جاؤں نثار نثار میں تو!

مور بلم ہیں سوت نگر میں!

 پوجا کرت ہوں اپنی نجر میں!

جان یہ ان پر وار نثار میں تو!

گرو پہ جاؤں نثار نثار میں تو!

 

روپ کہنیا کا وہ دھارے!

چھیل چھبیلے پربھو ہمارے!

بنے کبھی گر دھار نثار میں تو!

گرو پہ جاؤں نثار نثار میں تو!

 

رام لکھن ہیں مرویے سجنوا!

نین ملاوت آکے انگنوا!

ان کی ہی جے جے کار نثار میں تو!

گرو پہ جاؤں نثار نثار میں تو!

 

رادھا میں بن کے ناچین لاگی!

مرلی کی دھن پر میں بیراگی!

ھو ھو کرے جھنکار نثار میں تو!

گروپہ جاؤں نثار نثار میں تو!

 

مورے رفیق بھاگ جگادو!

بانسری داور کو وہ سنادو!

کر لوں تہر دیدار نثارا میں تو!

گروپہ جاؤں نثار نثار میں تو!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔