٥٠۔ بھجن

 

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!!

 

ناچ پڑت ہوں اپنے انگنوا!

لاج نہ جانو مورے سجنوا!

سر پہ ہے مورے سارا گگنوا!

جھوم اٹھے ہیں دونوں نینوا!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

 

میں تو گئی تھی نییا بھرن کو!

چین نہ آوا پیاسی نین کو!

دیکھن لاگی اپنے چرن کو!

لوٹ گئی میں پی کے بن کو!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

 

نٹ کھٹ مورے چھیل چھبیلے!

چور مکھن کے سانجھ رسیلے!

مورے جیا میں آکے بسیلے!

کشن کہنیا کالے پیلے!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

 

سدھ بدھ اپنی سب بسرائی!

دوڈ چرن میں تورے آئی!

لوگ کہت ہیں سب ہرجائی!

گوکل گلیاں راس نہ آئی!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

 

رادھا توری داسی توری!

توڑ نہ دینا پیت کی ڈوری!

موری گگریا کا ہے پھوڑی!

پکڑی گئی ہے توری چوری!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

 

اوڑھی رفیقی میں نے چندر یا!

سر پہ ہے مورے پیاری بدریا!

آئی ہوں مرشد توری اٹریا!

داور داسی کی ہے نگر یا!!

 

کا ہے ھو کی بجائی بانسری!

کا ہے ھوکی بجائی بانسری!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔