٤٩۔ پوربی زبان

 

 

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!

بھیگال جاۓای نینوا کا ہیں آوت نا!!

 

سانجھ سے بیٹھی آس لگائے پل پل نیر بہاؤں!

جیرا مورا کانپ رہا ہے کیسن چین میں پاوں!

سونالاگے ہے ایمنوا کا ہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!!

 

بالم مورے جب سے گئیے سدھ بدھ سب بسرائی!

رین اندھیری بسترسونا نیند نہ موہے آئی!

ناہی بجئے اب جھجھنوا کاہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!!

 

کون ٹھکا نا جاؤں بھیگون کون نگریا ڈھنڈوں!

کے ہو بتائے پتہ بلم کا جا کے سنوریا ڈھونڈوں!

بھیلا جلدی ہی گونوا کا ہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!!

 

پیاری صورتیا من سماۓ بھولت ناہی جائے!

بیری بن کر پھرت نگریا لاج نہ کوھو آئے!

مورے سرپر ہے گگنوا کا ہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!!

 

لوگ کہت ہیں سب ہرجائی موہ کا کیسن پروا!

پیت نہ ہو بدنام بالموا دیکھوں سندر مکھڑا!

کبتک آئی ہورے سجنوا کا ہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگنوا کا ہیں آوت نا!!

 

بن بن ڈھونڈوں توہ کا ساجن پگ پگ ٹھوکر کھاؤں!

لاج رکھو داور کی پیا اب چین نہ اک پل پاؤں!

بھئیلا روٹھے اک حمنوا کا ہیں آوت نا!

مورے آقا اب انگوا کا ہیں آوت نا!!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔