٢٨۔ جلوہ محمد کا

 

 

زمیں سے آسماں تک کیوں نہ ہو چرچا محمد کا !

قسم اللہ کی ہرشئے میں ہے جلوہ محمد کا !!

 

سرا پا نور بن کر آپ جب تشریف لے آئے !

نظر والوں نے بھی دیکھا نہیں چہرا محمد کا !!

 

احد ميں اور احمد میں بس اتنا فرق ہے زاہر !

نہ ہو تا میم تو اٹھتانتھا پردا محمد کا !!

 

گواہی کیوں نہ دے بتخانہ بھی آقا کی آمد کا !

حبل اور لات وعزانے پڑھا کلمہ محمد کا !!

 

شفا دست مبارک سے نہ ہرگز دور رہتی ہے !

ہوا اک آن میں بیمار بھی اچھا محمد کا !!

 

کرم کی اک نظر داور پہ بھی ہوجائے اب آقا !

اسے بھی کہتے ہیں سب چاہنے والا محمد کا !!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔