شاہ دو عالم دین کے سرور صلی اللہ و علیہ وسلم !
آپ پہ قرباں آپ کا داور صلی اللہ و علیہ وسلم !!
میری نظر ميں باغ مدینہ دوبے نہ آقا میرا سفینہ !
لینا خبر تم شاہ پیمبر صلی اللہ و علیہ وسلم !!
شمس ہے چہرہ لیل ہیں زلفیں گویا ہے قرآں دہن مبارک !
یسین و طاہہ تم پہ نچھاور صلی اللہ و علیہ و سلام !!
ساری خدائی تم پہ ہے صدقے کعبہ کا کعبہ آپ کا روضہ !
شام وسحر ہے نور کا منظر صلی و علیہ و سلام !!
تشنہ دہن ہیں چاہنے والے حشر میں آقا گرمی کڑی ہے !
نظر کرم ہو ساقی کوثر صلی اللہ علیہ وسلم !!
روضہ مجھے اکبار دکھا دو پیاسی نظر کی آقا بجھادو !
دور رہوں میں آپ سے کیونکر صلی اللہ وعلیہ وسلم !!
تم ہی رفیق ومونس میرے یاد سے میرا دل ہے منور !
چوم کے جالی کہتا ہے داور صلی اللہ وعلیہ وسلم !!