١٠۔ رمضان کے روزے

 

 

تم کو رفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !

رمضان کے یہ روزے دکھاتے ہیں مومنو !!

 

فرماں حق ہے اور یہ قول رسول ہے !

رکھتے نہیں ہے روزہ تو یہ انکی بھول ہے !

سحری کے وقت تم کو جگاتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !!

 

مہینے کے دن بھی تیس ہیں روز کے دن بھی تیس !

دیکھو قرآن مومنو پارے ہیں پاک تیس !

ایکے راز حق نے اس میں چھپاۓ ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !!

 

روزہ رکھیں گے دل سے تو حق سے وصال ہے !

روزہ اگر نہیں ہے تو جینا محال ہے !

صائم کی شان سب کو بتاتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !!

 

چہرہ بھی روزہ داروں کا پر نور کیوں نہ ہو !

ہرایک التجا وہاں منظور کیوں نہ ہو !

سر اپنا دیکھو دل سے جھکاتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقااٹھا تے ہیں مومنو !!

 

گزرا جو وقت اپنا تو پھر آۓ گا نہیں !

پچھتانے سے اے دوستو پھر فائدہ نہیں !

اس واسطے سبھی کوجگاتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !!

 

ہوجائگی اذاں ابھی غفلت نہ تم کرو !

منہ ہاتھ دھوکے جلدی سے سحری اداکرو !

جلوہ سحر کا سب کو دکھاتے ہیں مومنو !

تم کورفیق آقا اٹھاتے ہیں مومنو !!

 

اے مومنو یہ ماہ منور کی رات ہے !

 آقا رفیق اور یہ گوھر کی بات ہے !

ہروقت بے خودی کو مٹاتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھا تے ہیں مومنو !!

 

جاہل ہے بد نصیب ہے روزہ نہیں رکھا !

داور میں کیا کروں  میری  اتنی ہے التجا !

پورا مہینہ دیکھئے آتے ہیں مومنو !

تم کو رفیق آقا اٹھا تے ہیں مومنو !!

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔