کلمہ کا راز بتاؤ بتاؤ نارے!
کلمہ نبی کا پڈھاؤ پڈھاؤ نارے !!
کیا لا کا مطلب ہے ہم کو سناؤ !
اور الا اللہ ہم کو بتاؤ !
نہ یوں تم ٹھگاؤ ٹھگاؤ نارے !!
کیوں روح کو سانس اب نہیں کہتے !
الجھ کر حدیثوں میں تم کیوں رہتے !
یہ سمجھا کے ہم کو دکھاؤ دکھاؤ نارے !!
یہ پھل پھول ڈالی یہ مضیغہ الیقہ !
یہ کلم ترا کیسا ہوگارے اللہ !
سمجھ کر کوئی بھی سناؤ سناؤ نارے !!
یہ تاگا یہ کپڑا یہ روٹی بنولے !
بدن پر ہے کس کہ یہ کلمہ کے چولے !
من عرف پہلے بتاؤ بتاؤ نارے !
من عرف اللہ جو کوئی دیکھے !
پھر وہ اللہ اللہ کیونکر ہیں کہتے !
نہ جھوٹی یہ باتیں بناؤ بناؤ نارے !!
یہ کلمہ حقیقت میں ہے ایک خزانہ !
یہ انحد کے اندر ہے تم اپنے پانا !
یہ کلمہ میں تن کو سماؤ سماؤ نارے !!
سمجھ کرکے کلمہ جو کوئی پڑھے گا !
وہ مرقد میں زندہ ہمیشہ رہیا گا !
اسے جس نے جانا دکھاؤ دکھاؤ نارے !!
ہے کلمہ میں احمد جو اللہ سے پہلے !
احد آ گیا اسم احمد سے پہلے !
یہی میم کو تم ہٹاؤ ہٹاؤ نارے !!
منور جو کھولے ہیں کلمہ کی کنجی !
رفیق آقا بولے ہیں کلمہ کی بولی !
اے داور سبھی کو سناؤ سناؤ نارے !!