کلمہ کا ہے بھید نرالا !
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
لا جو نفی ہے کلمہ کے اندر !
راز بتاؤ میرے برادر !
اور الا کا کھول دو دفتر !
کون ہے بیٹھا دونوں میں چھپکر !!
لا و الا میں کون ہے اعلی !
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
لا جو نفی ہے دھبہ نہ سمجھو !
کلمہ کا دم ہے غور سے دیکھو !
اس کی حقیقت کو ہے جانو !
لا والا کا راز بتا دو !
لا و الا ہیں چاند کا ہالہ !
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
کلمہ سے خود کو طیب بنانا !
کھول کے قرآں دل کو دکھانا !!
لا و الا کو سامنے لانا !
رمز ہے اسمیں کیا کیا بتانا !!
کلمہ میں خود ہے کلمہ والا !
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
صوم صلواۃ حج اور زکواۃ بھی !
کلمہ میں ہیں غور کرو جی !
دیکھو اگر تم ہو بینائی !
خلق سے بعیت لونہ کبھی بھی !
بھید عجب ہے اور نرالا !
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
کلمہ کی کنجی ا ل م ہے !
کھل کے دیکھو قرآں پہلے !
مرشد رفیق علی ہم کو بتائے !
مطلب اسکا بھی سمجھائے !
داور ملا ہے رتبہ یہ اعلی!
کون یہاں ہے کلمہ والا !!
(نگاہ یار میں جبلوے بھی دیکھو چارہیں !!
کامل ملے ہیں جن کو کلمہ سے پار ہیں !!)