١٢٧- اپنی قسمت جگائے

 

 

پیر کے پاس جلد آنارے

اپنے ایمان کو سجانارے

 

لے وسیلہ تو بییر کامل کا

ورنہ دوزخ ہی میں ٹھکانارے

 

کیوں تو غفلت میں ہے ارے ناداں

پردہ غفلت کا تو ہٹانارے

 

کھیل اور کُود میں تُو رہتا ہے

اپنے آقا کو کب ہے منانارے

 

یہ بھی تو عین ہے فرض تیرا

زندگی میں خدا کو ہے پانارے

 

مرد مومن تلاش کر پہلے

اپنی قسمت کو گر جگانارے

 

اپنا مقصد تمام پائے گا

پیر داور کے پاس جانارے

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔