١١٩- روزِ عرفاں ھے

 

 

ہمیشہ جھومتے جاؤ شرابِ معرفت پی کر

خدا کو پاس میں پاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

قدم بوسی کا مطلب ہے قدم کو چوم لینے کا

قدم کے راز کو پاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

کہا قدموں کے نیچے ماں کے جنت کو رکھاہوں میں

تو یہ مطلب سمجھ جاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

زمیں و آسماں سورج ستارے چاند کُل منڈں

قدم کیا رمز بتلاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

شرابِ معرفت کہتے ہیں جسکو رمزِ عرفاں ہے

نہیں دھوکا کبھی کھاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

ستاتے ہیں تمہارے دِل کے اندر سیکڑوں قطرے

سبھی قطروں کو سلجھاؤ شرابِ معرفت پی کر

 

قدم داور جیسے کہدے تصور میں سمالینا

کہ تم دنیا کو بتلاؤ شرابِ معرفت پی کر

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔