اے مومنوں سنو یہ ہے آدم کی کرامت
شیطان سجدہ نہ کیا تھی اتنی حقیقت
طاقت تھی کوئی ہستی آدم میں پوشیدہ
سجدے سے روکے ڈالی یہ تھی باطنی طاقت
شیطان سجدہ کر دیتا سب کھیل بگڑ جاتا
کچھ اور ہی ہو جاتی یہ دنیا کی حقیقت
اچھا ہوا شیطان وہاں سر نہ جھکایا
جھک جاتا تو ولیوں کو نہ ملتی یہ ولایت
دنیا کا سب نظام ہے قدرت کے ہاتھ میں
قدرت خدا کی دیکھو کیا حق کی حفاظت
جو بھی ہوا یہ مرضی قدرت سے ہوا ہے
ابلیس کی قسمت وہ مقدر میں تھی لعنت
داور ہمیں سمجھائے تو سمجھے یہ بھید ہم
آدم کو بچا ڈالی ہے آدم کی ہی طاقت