١٠٢- گیان

 

 

ایک پِتا اور ایک ہے ماتا سب انکی سنتان

ایک ہی کُل کے دیپ ہیں سارے دنیا کے انسان

 

کوئی ہے پنڈت کوئی ہے مُلا کوئی ہے شنکر کوئی عبداللّہ

کوئی سادھو سنت بنا ہے کوئی بنا مستان

 

پوجا و سجدہ ڈھنگ ہے اِنکا رنگ برنگی رنگ ہے انکا

ایک ہے پڑھتا وید کے منتّر ایک پڑھتا قرآن

 

یہ پڑھت ایکا برہما وہ کہے الا اللہ

یہ کہتا رحمن خدا کو وہ کہتا بھگوان

 

ماتا پتا ہیں منوستی روپا مطلب اسکا آدم و حوا

اسکی حقیقت کو وہی جانے جن کو ملا ہو گیان

 

ہندو مسلم بھائی بھائی بات سمجھ میں جب یہ آئی

حیراں ہو کر کے ہر جائی بھاگ گیا شیطان

 

داور کی کوئی ذات نہیں ہے ذات کی کوئی بت نہیں ہے

یہ تو ازل سے ہے نردھری یہ ہے فقط انسان

-+=
اوپر تک سکرول کریں۔